مغربی بنگال : بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری

,

   

نندی گرام سے سویندھو ادھیکاری ، ممتا بنرجی کے خلاف امیدوار

نئی دہلی : ۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے سب سے بڑی لڑائی کا آغاز ہوا ہے ۔ یہ انتخابات ممتا بنرجی بمقابلہ سابق باغی لیڈر سویندر ادھیکاری کے درمیان ہوگا ۔ بی جے پی نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے 57 امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں ترنمول کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہونے والے سویندھو ادھیکاری کو نندی گرام سے ممتا بنرجی کے خلاف میدان میں اتارا گیا ہے ۔ سویندھو ادھیکاری بی جے پی پسندیدہ لیڈر ہیں اس لیے ممتا بنرجی کے خلاف امیدوار بنایا گیا ہے ۔ 50 سالہ سابق وزیر ٹرانسپورٹ و ماحولیات ادھیکاری نے دسمبر میں ترنمول کانگریس سے استعفیٰ دے کر امیت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ۔ وہ 2016 سے نندی گرام سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی رہے ہیں ۔ نندی گرام حلقہ بی جے پی کے لیے سب سے اہم مانا جارہا ہے ۔ ممتا بنرجی نے بھی جمعہ کے دن اسی نشست پر اپنی امیدواری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ وہ نندی گرام سے ہی مقابلہ کریں گی ۔ اس سے قبل وہ اپنی مقررہ نشست بھوانی پور سے مقابلہ کرتی تھیں لیکن انہوں نے کل یہ واضح کردیا تھا کہ وہ صرف ایک نشست پر مقابلہ کریں گی اور وہ نندی گرام حلقہ ہوگا ۔ کولکتہ میں بھوانی پور حلقہ سے وزیر برقی سویندیپ چوٹ اپادھیائے کو ٹی ایم سی کا امیدوار بنایا گیا ہے ۔ بی جے پی نے ترنمول کانگریس کے کئی قائدین کو اپنی پارٹی میں شامل کیا ۔ آج ہی ترنمول کانگریس کے ایک اور ایم پی دنیش ترویدی نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔۔