مغربی بنگال حکومت راج بھون کو معلومات فراہم نہیں کررہی ہے :گورنر

   

Ferty9 Clinic

کولکاتا: مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے آج وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ریاستی حکومت سرکاری کام کاج سے متعلق کوئی بھی معلومات فراہم نہیں کررہی ہے ۔دھنکرنے دعویٰ کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 16 کے مطابق ریاستی حکومت انہیں کام کاج سے مطلع کرنے کی پابند ہے ۔ ریاستی حکومت نے حال ہی میںپیگاسیس جاسوسی معاملہ ، ریاست میں صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری اور ورلڈ بنگال گلوبل ٹریڈ کانفرنس
(BGBS)
کے انعقاد کے اخراجات ، ماں کینٹین چلانے کی لاگت، گورکھا لینڈ کی علاقائی انتظامیہ سے متعلق معلومات فراہم نہیں کررہی ہے ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو لکھے خط میں دھنکر نے الزام لگایا کہ پہلے بھی اس معاملے میں خط لکھا گیا ہے ۔ گورنر نے ممتا بنرجی کے نام کو ٹوئٹر پر پوسٹ کرنے کے بعد لکھاہے کہ‘‘یہ ریاستی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ گورنر کی طرف سے مانگی گئی معلومات فراہم کرے ’’حکومت کوئی معلومات نہیں چھپا سکتی ۔یہ آئین کی خلاف ورزی ہے ۔ جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتاہے ۔