کلکتہ: مغربی بنگال کی تمام ریاستی یونیورسٹیوں چانسلر اب ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ہوں گی نہ کہ گورنر۔ اس پر عمل درآمد کے لیے حکومت جلد ہی ایک بل پیش کرے گی۔ ریاست کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر برتیا باسو نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی کابینہ نے اس تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ مغربی بنگال میں ریاستی حکومت کے تحت 36 یونیورسٹیاں سرگرم عمل ہیں، جبکہ 12 پرائیویٹ یونیورسٹیاں ہیں۔باسو نے کہا” جمعرات کو، ریاستی کابینہ نے گورنر کی جگہ وزیر اعلیٰ کو تمام ریاستی یونیورسٹیوں کا چانسلر مقرر کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔” اس تجویز کو جلد ہی اسمبلی میں بل کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ اس وقت گورنر تمام یونیورسٹیوں کے چانسلر ہیں۔