جلپائی گڑی(مغربی بنگال) ۔ 10 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون ہلاک اور دیگر 11 زخمی ہوگئیں جبکہ جمعرات کے دن ایک لاری جس میں وہ سفر کر رہی تھیں، ایک پل کی رکاوٹ توڑ کر دریائے نیورا (جلپائی گری مغربی بنگال) میں گرپڑی۔ پولیس کے بموجب یہ واقعہ 6 بجے صبح پیش آیا جبکہ عوام ایک ہفتہ وار بازار کو منگل باڑی چائیسا جارہی تھی۔ زخمیوں کو فائر بریگیڈ کے عملہ نے اور سیما شستربل کے عملہ نے بچالیا جنہیں فوری موقع واردات پر روانہ کیا گیا تھا ۔ ایک خاتون گوری مہاتو نل بازار دیہات کو ڈاکٹروں نے آمد پر مردہ قرار دیا۔