مغربی بنگال میںالقاعدہ کا مشتبہ کارکن گرفتار

   

نئی دہلی : نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے )نے ہفتہ کو القاعدہ کے مشتبہ دہشت گرد شمیم انصاری کو مغربی بنگال سے گرفتار کیا اور مرشد آباد جوڈیشل آفیسر (سی جے ایم) کے سامنے پیش کیا گیا اور اس کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر لے لیا گیا ہے ۔اس کے بعد اب اسے دلی میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ این آئی اے نے کیرلا کے ایرنا کلم ضلع اور مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع کی مختلف جگہوں سے 19 ستمبر کو القاعدہ کے 9 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیاتھا۔