مغربی بنگال میں اسکول و کالج اور یونیورسٹی 31جولائی تک بند رہیں گے

   

کولکتہ۔مغربی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے آج کہا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش تمام سرکاری و امداد یافتہ اسکول، کالج، یونیورسٹی 31جولائی تک بند رہے ہیں۔اس سے قبل 30جون تک تمام تعلیمی سرگرمیوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔انہو ں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کو بند کرنے کا فیصلہ محکمہ تعلیم حالات کا جائزہ لینے کے بعد کررہی ہے ۔اس وقت حالات ایسے نہیں ہے کہ 31جولائی تک تعلیمی سرگرمیوں کو شروع کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19سے متعلق حکومت کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے داخلہ کاعمل جاری رہے گا۔