مغربی بنگال میں ایس آئی آر کیخلاف احتجاج میں شدت

,

   

ممتا بنرجی کل 24 پرگنہ میں ریالی سے خطاب کریں گی
کولکتہ ۔ 23 نومبر (ایجنسیز) الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جاری خصوصی گہری نظرثانی ایس آئی آر کے عمل پر مغربی بنگال میں سیاسی تنازعہ اور احتجاج بڑھتا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق جاری احتجاج کے دوران ریاست کی وزیراعلی ممتا بنرجی 25 نومبر کو شمالی چوبیس پرگنہ کے سرحدی علاقے بنگاؤں میں ایک بڑی ایس آئی آر احتجاجی ریلی سے خطاب کریں گی۔ ریالی کے بعد چیف منسٹر ایک احتجاجی مارچ کی بھی قیادت کریں گی، جس کے ذریعے ترنمول کانگریس ایس آئی آر کے نفاذ کے خلاف اپنی سیاسی مزاحمت کا مظاہرہ کرے گی۔قابل ذکر ہے کہ یہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ کی جانب سے ایس آئی آر کے خلاف دوسری براہ راست عوامی مہم ہوگی، جبکہ پہلی ریلی 4 نومبر کو کولکاتا میں منعقد ہوئی تھی، جس میں پارٹی نے انتخابی فہرست کی نظرثانی کے عمل پر شدید اعتراضات اٹھائے تھے۔