سوری: مغربی بنگال کے ضلع بیربھم میں جمعرات کو گرج چمک کے طوفان کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ، پولیس نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔
یہ چاروں افراد تیز بارش کے دوران ملیر پور کے علاقے میں ایک کھیت میں کام کر رہے تھے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ جب انہیں ہیلتھ کیئر سنٹر لے جایا گیا تو انہیں مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔
مرنے والوں کی عمریں 23-30 سال کے درمیان تھیں۔
پولیس افسر نے بتایا کہ بجلی کے گرنے کی وجہ سے قریب تین دیگر افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں رام پورہٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
بول پور سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں تیز ہواووں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔