مغربی بنگال میں بی جے پی لیڈر کی بیٹی کا اغواء

   

Ferty9 Clinic

لابھ پور 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم میں شرپسندوں کی ٹولی نے بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر کی بیٹی کو اس کے گھر پر بندوق کی نال پر دھمکاتے ہوئے اُٹھالیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ شیام سنگھ نے کہاکہ ایک مشتبہ شرپسند کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔ سپرابھات باٹیبال جو پانچ ماہ قبل ترنمول کانگریس سے علیحدگی کے بعد بی جے پی میں شامل ہوئے تھے، اُس وقت اپنے گھر پر نہیں تھے جب نامعلوم افراد ان کی 22 سالہ بیٹی کو گھر سے اُٹھا لے گئے۔