کولکتہ : وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج زور دے کر کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی کامیابی یقینی ہے ۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ اگر بی جے پی کو آئندہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی ملتی ہے تو سرزمین بنگال کے سپوت کو چیف منسٹر بنایا جائے گا ۔ مغربی بنگال کا نیا چیف منسٹر صرف بنگالی ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کئی قائدین بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں تاکہ ممتابنرجی زیرقیادت ریاستی حکومت کی غلط حکمرانی کے خلاف اپنے احتجاج کو بلند کرسکیں ۔
