٭ مغربی بنگال کے مدناپور کے ایکاورہی گاؤں میں دو سر والا سانپ پایا گیا۔ اس سانپ کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔ بعض تصاویر میں سانپ کو دودھ پیتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ اسی دوران محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے بتایا کہ ہم اس سانپ کو حاصل نہیں کرسکتے کیونکہ اپنے عقیدہ کے باعث دیہاتی سانپ کو ان کے حوالہ کرنے سے انکار کررہے ہیں۔
