مغربی بنگال میں ریلیز ہوگی ‘دی کیرالہ اسٹوری’ فلم، سپریم کورٹ نے ہٹائی پابندی

   

Ferty9 Clinic

کلکتہ:سپریم کورٹ نے فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری’ پر پابندی کو ہٹا دیا ہے ۔ اب یہ فلم مغربی بنگال میں ریلیز ہوگی ۔ جمعرات کو سپریم کورٹ نے بنگال میں ‘دی کیرالہ اسٹوری’ پر عائد پابندی کے معاملہ کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مغربی بنگال کی حکومت سے کہا کہ طاقت کا استعمال تحمل سے کیا جانا چاہئے۔ فلم پر ایک ضلع خاص میں پابندی لگائی جاسکتی ہے، لیکن پوری ریاست میں نہیں! عوام کے جذبات کو کنٹرول کرنا سرکار کا خاص اختیار ہے، فلم پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ۔سپریم کورٹ نے کہا کہ 20 مئی شام پانچ بجے تک ڈسکلیمر لگانا ہوگا کہ 32000 کی تعداد کسی پختہ ثبوت کی بنیاد پر نہیں ہے ۔ سپریم کورٹ میں اگلی سماعت 18 جولائی کو ہوگی ۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ ریاستی طاقت کا استعمال متناسب ہونا چاہئے، کسی بھی طرح کی عدم برداشت کو برداشت نہیں کیا جاسکتا، لیکن اظہار رائے کی آزادی کا بنیادی اختیار کسی کے بھی جذبات کے عوامی مظاہرے کی بنیاد پر مقرر نہیں کیا جاسکتا ۔ جذبات کے عوامی مظاہرے کو کنٹرول کرنا ہوگا، اگر آپ کو یہ پسند نہیں ہے تو اسے نہ دیکھیں۔