مغربی بنگال میں مجلس کے کارگزار صدر شیخ عبدالکلام ترنمول کانگریس میں شامل

   

کولکاتا: کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے مغربی بنگال کے کارگزار صدر شیخ عبدالکلام نے کل دیگر کئی ارکان کے ساتھ ترنمول کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ برسراقتدار جماعت میں شمولیت کے بعد انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل مغربی بنگال کی فضاء زہر آلود ہوگئی ہے۔ اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ، اس لئے انہوں نے ٹی ایم سی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔