مغربی بنگال میں مسلم طبقہ تعلیمی طور پر پسماندہ

   

Ferty9 Clinic

مدارس میں اسسٹنٹ اساتذہ کے تقررمیں مسلم امیدوار ندارد
کولکتہ ۔ مغربی بنگال میں مسلم طبقہ تعلیمی طور پر ملک میں سب سے زیادہ پسماندہ ہے۔ سچر رپورٹ نے اس کی نشاندہی کی تھی، لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ اتنے سال گزرنے کے بعد بھی کیا گیا۔ مسلم طبقہ تعلیمی طور پرآگے بڑھنے میں ناکام رہا ہے۔ بنگال مدرسہ میں اساتذہ کی تقرری کیلئے جاری فہرست کو دیکھیں تو یہی اندازہ ہوگا۔ ریاست کے سرکاری مدارس میں اسسٹنٹ ٹیچرکی بحالی کیلئے 12 امیدواروں کی فہرست تیار کی گئی ہے، جن میں ایک بھی مسلم امیدار شامل نہیں ہے۔وہیں دوسری جانب انگریزی کے ٹیچر کیلئے انٹرویو کیلئے بلائے گئے امیدواروں کی فہرست میں ایک بھی مسلم امیدوار شامل نہیں ہے۔ ریاست کے سرکاری مدارس جسے اقلیتی تعلیمی ادارے کا بھی درجہ حاصل ہے اور یہاں مسلم امیدواروں کیلئے نوکری کے مواقع کو اہم مانا جاتا ہے، لیکن حالیہ فہرست حیران کن ہے جس سے مسلم امیدواروں کی تعلیمی صورتحال پر بھی سوال نشان لگتا ہے۔