مغربی بنگال میں نفرت کی سیاست کے لئے کوئی جگہ نہیں: وزیر اعلی ممتابنرجی

,

   

کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں نفرت کی سیاست نہیں چلے گی۔ عوام، انتشار پیداکرنے والوں سے چوکس رہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگال اپنی میزبانی میں کافی شہرت رکھتا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں ہر شخص کو اپنے مذہب پر چلنے کی اجازت ہے لیکن یہ درگا پوجا جیسے تہوار مختلف مذاہب کو متحد کرتا ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ہماری ریاست میں سب کا استقبال ہے، برائے مہربانی نفرت آمیز سیاست نہ کیجئے۔بنگال میں یہ نہیں چلے گا۔ واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ و بی جے پی قومی صدر امیت شاہ نے کہا تھا کہ بی جے پی اس بار بنگال میں 18نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے بنگال میں مودی حکومت بنے گی۔ انہو ں نے کہا کہ بنگال میں بی جے پی کارکنوں پر حملہ جاری ہیں لیکن وہ یقین دلاتے ہیں کہ ان کا خون رنگ لائے گا۔ امیت شاہ نے کہا کہ ایک مرتبہ جب ہماری حکومت بن جائے گی تو کوئی بھی درگا وسرجن، سرسوتی پوجا اور رام نومی تقاریب کو رو ک نہیں پائے گا۔