مغربی بنگال میں پرتشدد احتجاج جاری

,

   

Ferty9 Clinic

کولکتہ ۔ /15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ نادیا ، برھوم ، شمالی 24 پرگنا اور ہوڑا اضلاع سے پرتشدد احتجاج کی اطلاعات ملی ہیں۔ شمالی پرگنا کے امدنگا اور کلیانی علاقوں میں احتجاجیوں نے سڑکوں کو بند کردیا اور سڑکوں پر بعض اشیاء کو نذر آتش کردیا ۔ بعض دوکانات میں توڑ پھوڑ کی گئی اور دیگناگا علاقہ میں ٹائروں کو جلایا گیا ۔ احتجاجیوں نے کلیانی اکسپریس ہائی وے کو بند کردیا اور شہریت ترمیمی قانون کی کاپیاں بھی نذرآتش کی گئیں ۔ ہوڑا ضلع کے کئی مقامات سے پرتشدد احتجاج کی اطلاعات ہیں ۔ احتجاجیوں نے ریالیاں نکالیں اور مرکز کی نریندر مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ صورتحال پر قابو پانے کے لئے پولیس کے بھاری دستے متاثرہ مقامات پر پہنچ گئے ۔ ٹی ایم سی کے سینئر قائد و ریاستی وزیر تعلیم پارتھا چٹرجی نے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
اور تیقن دیا کہ مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی قانون کو لاگو نہیں کیا جائے گا ۔ گزشتہ دو دنوں سے ریاست کے بیشتر حصوں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔