مغربی بنگال میں ڈی جی پی کی تقرری کے معاملے میں ممتا بنرجی حکومت کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی

   

مغربی بنگال میں ڈی جی پی کی تقرری کے معاملے میں ممتا بنرجی حکومت کو کوئی راحت نہیں ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے ڈی جی پی کی تقرری کے لیے ریاستی حکومت کی درخواست سننے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ آپ کی ایسی درخواست پہلے بھی مسترد ہو چکی ہے۔ بار بار ایسی پٹیشن دائر نہ کریں۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو بتایا کہ یہ قانون کے عمل کا غلط استعمال ہے۔ آپ یہ نہیں کر سکتے۔ہمارے پہلے کے آرڈر میں کسی ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔ مغربی بنگال کی جانب سے پیش ہونے والے سدھارتھ لوتھرا نے کہا کہ ہم صرف اپنی ریاست میں ڈی جی پی کی تقرری چاہتے ہیں۔ اسی لیے ہم نے پرکاش سنگھ کیس میں درخواست دائر کی ہے۔