کولکاتہ۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)مغربی بنگال میں خطرناک کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کا پہلا کیس درج کیا گیا ہے ۔ ایک 18 سالہ طالب علم کی تشخیص میں وائرس مثبت پایا گیا ہے جو اتوار کو برطانیہ سے واپس آیا تھا۔ایک سینئر سرکاری افسر نے یہاں بتایا کہ طالب علم اتوار کو برطانیہ سے واپس آیا تھا جس کے بعد سے اس میں کووڈ- 19 کی طرح علامات سامنے آ رہے تھے ۔
گوا میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی خبر فرضی
پنجی۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)گوا کے وزیر صحت وشواجیت رانے نے ریاست میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آنے سے متعلق بیان کے بارے میں کہا کہ ان کے وزارت کو فرضی اطلاع ملی تھی۔ رانے نے کہا ‘‘وہ فرضی خبر تھی۔