مغربی بنگال میں 9 اگست کوراجیہ سبھا ضمنی انتخابات

   

نئی دہلی : مغربی بنگال میں مسٹر دنیش تریویدی کے استعفی کی وجہ سے خالی راجیہ سبھا کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب 9 اگست کو کرایا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے جمعہ کو ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا جس کے مطابق 22 جولائی سے 29 جولائی کے درمیان نامزدگی داخل کی جاسکتی ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ 30 جولائی کو کی جائے گی۔ 2 اگست کو نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔ ضرورت ہونے پر 9 اگست کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ ووٹوں کی گنتی اسی دن شام 5 بجے شروع ہوگی۔ ضمنی انتخاب کا عمل 10 اگست تک مکمل ہوجائے گا۔ تریویدی گذشتہ سال ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے اور رواں سال 12 فروری کو استعفیٰ دینے کے بعدوہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے تھے ۔