مغربی بنگال کا نام Bangla کرنے کی منظوری دی جائے:ترنمول

   

نئی دہلی: ترنمول کانگریس نے منگل کو مغربی بنگال کا نام بدل کر ’Bangla‘ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نام ریاست کی تاریخ اور ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔راجیہ سبھا میں زیرو آور کے دوران اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے ترنمول کی رکن ریتابرتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال اسمبلی نے جولائی 2018 میں ریاست کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی لیکن مرکز نے ابھی تک اس کی منظوری نہیں دی ہے۔