پرولیا: مغربی بنگال میں کانگریس پارٹی نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کونسلر منتخب ہونے والی پورنیما کانڈو پر ہوئے حملے کے خلاف جھالدا شہر میں چہارشنبہ کو 12 گھنٹے کے بند کی کال دی ہے ۔دارالحکومت کولکتہ سے تقریباً 300 کلومیٹر دور جھالدا شہر میں صبح 6 بجے سے شروع ہونے والے بند کا اثر نظر آرہا ہے ، سڑکیں سنسان ہیں اور دکانیں بھی بند ہیں ۔ صبح سے ہی کانگریسی اپنے ہاتھوں میں جھنڈے اور تختیاں لے کر بند کی حمایت میں ریالیاں نکال رہے ہیں ۔