کولکتہ ۔8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے ایک اسکول کے امتحانی پرچہ میں دسویں جماعت کے بنگالی زبان کے پرچہ میں سوال کیا گیا تھا کہ اخبار کی خبر میں ’’جئے شری رام ‘‘کا نعرہ لگانے پر مضر اثرات کی خبر کسی اخبار میں تحریر کرنے کے لئے حکومت کا دلیرانہ اقدام بدعنوانیوں کو روکنے اور تخفیف شدہ رقم واپس کرنا ضروری ہے ۔ اسکول نے بعد میں اس سوال کو منسوخ کردیا اور فیصلہ کیا کہ جن طلبہ نے اس سوال کا جواب لکھا ہے اُنھیں مکمل نمبر دیئے جائیں گے ۔