مغربی بنگال کے بی جے پی صدر نے دیا متنازع بیان، گاۓ کا کیوں کتے کا گوشت کھاؤ

,

   

بی جے پی کے لیڈران متنازع بیانات کے مشہور ہیں، بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے اور ایک متنازع بیان دے کر اس ملک کی اقلیتوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

سڑک کنارے لگی دوکانوں پر گاۓ کا گوشت کھانے، اور غیر ملکی پالتو کتو کا پائخانہ صاف کرنے والے بیان سے گھوش سرخیوں میں آ گئے ہیں۔

گھوش نے کہا کہ ایسے لوگ جن کا تعلق تعلیم یافتہ سماج سے ہے اور سڑک کنارے گاۓ کا گوشت کھاتے ہیں انہیں گاۓ کا کیوں کتے کا گوشت کھانا چاہیے،یہ صحت کےلیے زیادہ اچھا ہے۔ باقی جانوروں کا بھی گوشت کھائیے۔ آپ کو کون روک سکتا ہے؟ لیکن سڑک پر نہیں، اپنے گھر کے اندر بیٹھ کر کھاؤ۔

انہوں نے مزید کہا کہ گاۓ کو ہم اپنی ماں مانتے ہیں اور انکو مارنا سماجی اصولوں کے خلاف مانتے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جو غیر ملکی نسلوں کے کتوں کو گھر پر رکھتے ہیں اور انکے فضلاء کو بھی صاف کرتے ہیں، اور گاۓ کو مارتے ہیں یہ بڑا ظلم ہے، اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی ثابت کرنے کی کوشش کی کہ گاۓ کا دودھ سونا ہے۔