نئی دہلی 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن پارلیمنٹ سومترا خان نے لوک سبھا میں مغربی بنگال کے مرکزی فنڈ کا مسئلہ اُٹھایا اور کہاکہ مرکز کی جانب سے فراہم کئے جانے والے فنڈ میں کمی کی تحقیقات کی جائے اور اِس بات کا پتہ چلایا جائے کہ چیف منسٹر کے کھاتے میں کتنا فنڈ جمع ہوا ہے اور چیف منسٹر کے ارکان خاندان کے اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران معاملہ کو اُٹھاتے ہوئے سومترا خان نے کہاکہ بھشنو پور ۔ ترکیشور ریلوے کنکشن کو روک دیا گیا ہے اور اِس کے لئے ارکان اسمبلی، وزراء کو مورد الزام ٹھہرایا جارہا ہے۔ چیف منسٹر اور حکمراں پارٹی نے اِس پراجکٹ کے لئے رقومات کی کٹوتی کا مطالبہ کیا ہے۔ خان نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ یہ تحقیقات کرائے کہ اِس رقمی کٹوتی سے چیف منسٹر اور اُن کے ارکان خاندان نے کتنا منافع کمایا ہے۔ اگرچیکہ کہ خاندان نے ممتا بنرجی کا نام لیا لیکن بظاہر اُن کا حوالہ دیا۔
