مغربی بنگال کے مزدوروں کی مدد کرنے تلنگانہ کے وہپ کو رکن پارلیمنٹ پرتیمامنڈل کا فون

   

حیدرآباد29مارچ(یواین آئی) تلنگانہ کے وہپ بی سمن کو مغربی بنگال کی رکن پارلیمنٹ پرتیمامنڈل نے فون کرتے ہوئے تلنگانہ کے منچریال میں پھنسے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے لئے غذا کا انتظام کرنے کی خواہش کی۔اس فون پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی سمن نے ڈی سی پی اودے سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں ان مزدوروں کے لئے غذااور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی کی ہدایت دی۔ڈی سی پی نے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے 36مزدوروں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے لئے غذا اور دیگر ضروری اشیا کا انتظام کروایا۔سمن کی جانب سے اس سلسلہ میں مثبت ردعمل پر پرتیما منڈل نے ان کا شکریہ اداکیا۔