100 ایکراراضی پر اسکول کالج میڈیکل و انجنیئرنگ کالج کے ساتھ ہیلتھ مراکز کے قیام کا منصوبہ
کولکتہ ۔28نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال میں مسلم طبقہ تعلیمی طور پر سب سے زیادہ پسماندہ ہے۔ سچرکمیٹی کی رپورٹ نے بھی مسلمانوں کی پسماندگی کا اعتراف کیا ہے۔لیکن سچرکمیٹی کی رپورٹ کے بعد لفٹ حکومت کے خاتمے اورترنمول کانگریس کے اقتدارمیں بھی تعلیمی پسماندگی دور نہیں ہوئی ہے۔ اب مسلم تنظیموں نے تعلیمی میدان میں کام کرنے کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے نالج سٹی کے طورپر تعلیمی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔فرفرا شریف سنت الجماعت نے تاریخی طورپرمشہورفرافراشریف میں نالج سٹی کے طورپرریاست کاپہلا ’’تعلیمی ہب‘‘ بنانے کااعلان کیا۔ایک 100ایکڑزمین پر بننے والی نالج سٹی میں اسکول کالج۔میڈیکل و انجینرینگ کالج کے ساتھ صحتی مراکز بھی قائم کئے جائیں گے۔ آئندہ ماہ دسمبر کے اوائل میں نالج سٹی کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔فرفرا شریف سنت الجماعت کو امیدہے کہ نالج سٹی کے قیام کے ذریعہ مغربی بنگال میں مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی پرقابوپانے میں مدد ملے گی۔