مغربی بنگال کے پرتشدد ڈاکٹروں کو مرکزی وزیرصحت کی تائید

   

نئی دہلی ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) ڈاکٹروں کے خلاف تشدد کی مذمت کرتے ہوئے مرکزی وزیرصحت ہرش وردھن نے آج مریضوں پر زور دیا اور ان کے عیادت کرنے والوں سے خواہش کی کہ وہ صبروتحمل اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹروں، وکلاء، چیف منسٹرس کی کانفرنس میں پیش کریں گے جن کا تعلق تمام ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں سے ہوگا۔ انہوں نے ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام کی لازمی خدمات میں خلل اندازی نہ ہونے پائے۔ انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ موجودہ پرتشدد واقعات جو ڈاکٹروں کے خلاف پیش آئے ہیں، اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی اہمیت ہے اور ضرورت ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ وہ یہ معاملہ تمام چیف منسٹروں کے سامنے لائیں گے کیونکہ تشدد سے آئندہ گریز کیا جاسکے گا۔