مغربی بنگال : گورنر ہاؤس میں خصوصی کنٹرول روم

   

کولکاتا: مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے آج کہا ہے کہ ریاستی حکومت سے عوام کا اعتماد ختم ہوچکا ہے ۔آر جی کار اسکینڈل کے بعد چیف منسٹر کے کردار پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ معاشرہ کیلئے شرمناک ہے ۔ گورنر نے منگل سے راج بھون میں خصوصی کنٹرول روم کھولا ہے ۔ عوام 03322001641 اور 9289010682 پر کال کرکے آر جی کیس پر اپنی رائے دے سکتے ہیں۔