ویسٹ مدناپور(مغربی بنگال): 17سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کے الزام میں پانچ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ واقعہ کلوا موچی رام پور گاؤں کے دبرا پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ اتوار کے روزمتاثرہ لڑکی اپنی نانی کے گھر گئی تھی۔ جب وہ اپنے نانی کے مکان سے واپس اپنے گھر لوٹ رہی تھی راستہ میں پانچ نوجوانوں نے اس کا مبینہ طور پر اجتماعی عصمت ریزی کردی گئی۔ کسی نامعلوم شخص نے بائیک پر اسے بیہوشی کی حالت میں گھر چھوڑا۔“
WB: 17-year-old girl gang raped in West Midnapore, 5 held https://t.co/2OkeNMpwUA pic.twitter.com/0KoHwETvHv
— Andy Vermaut (@AndyVermaut) December 31, 2019
متاثرہ لڑکی کی والدہ ڈبرہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ اس سلسلہ میں پولیس نے جرم میں ملوث پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر کے کورٹ میں پیش کردیا۔ کورٹ نے سات دنوں کیلئے پولیس تحویل میں رکھنے کی ہدایت دی۔ متاثرہ لڑکی گیارہویں جماعت کی طالبہ بتائی گئی۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب لڑکی اپنے نانی کے گھر سے لوٹ رہی تھی۔ تالاب کے کنارے یہ نوجوان لڑکے شراب نوشی کررہے تھے۔
انہوں نے جب میری لڑکی کو دیکھا تو اسے پکڑ لئے، ا س کا منہ دبا دیا گیا تاکہ چلا نہ سکے اور اس کی عصمت ریزی کردی۔“ انہوں نے بتایا کہ شام تقریبا 7.30 بجے ایک نامعلوم شخص نے بائیک پر لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں لاکر گھر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔