تہران : ایران کے صدر حسن روحانی نے مغربی جمہوریت کو کمزور اور مخدوش قرار دیتے ہوئے کہا ہیکہ امریکہ میں جو کچھ پیش آیا اس سے ظاہر ہوتا ہیکہ مغربی جمہوریت ناکام ہے۔ عوام میں مقبول شخص (ٹرمپ) نے خود اپنے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ روحانی کا تبصرہ اس پس منظر میں ہیکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں نے گذشتہ روز یو ایس کیپٹل بلڈنگ پر ہلہ بول دیا تھا۔ وہ انتخابی نتائج کو الٹنے کی کوشش کررہے تھے۔ تاہم کانگریس نے موجودہ نائب صدر مائیک پنس کی صدارت میں توثیق کردی کہ جوبائیڈن نئے صدر ہوں گے۔