خرطوم، 12 اکتوبر (یو این آئی) ایک رضاکار گروپ کے مطابق مغربی سوڈان کے شہر الفشر میں نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے ڈرون حملوں میں ہفتہ کے روز 60 سے زیادہ شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔الفشر میں مزاحمتی کمیٹیوں کے کوآرڈینیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دار الارقم شیلٹر کو ”ایک اسٹریٹجک ڈرون اور آٹھ سے زیادہ بموں سے نشانہ بنایا گیا، جس سے لاشیں بکھر گئی تھیں، جس کی تفصیل بیان نہیں کی جا سکتی۔طبی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ژنہوا کو بتایا کہ آر ایس ایف نے صبح کے وقت دار الارقم شیلٹر اور ام درمان اسلامی یونیورسٹی پر منظم ڈرون حملے کیے ، جس میں 30 سے زائد شہری ہلاک ہوئے ہیں، جن میں بچے ، خواتین اور ضعیف شامل تھے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مرنے والوں کی لاشیں الفشر کے سعودی اسپتال میں لائی گئیں۔ایک عینی شاہد نے ژنہوا کو بتایا کہ ڈرون حملہ براہ راست جنوبی الفشر میں دارالارقم شیلٹر پر ہوا، جس سے کچھ لوگ ‘ شیلٹر میں جل کر ہلاک ہو گئے ۔” اب تک آر ایس ایف نے اس حملے پر کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے ۔
