114 سے زائد شہریوں کی موت
خرطوم: مغربی سوڈان میں شمالی ریاست دارفر کے دارالحکومت الفشر میں گزشتہ دو دنوں کے دوران نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کی طرف سے پناہ گزینوں کے کیمپوں پر کیے گئے حملوں میں 114 سے زیادہ شہریوں کی موت ہوچکی ہے ۔ایک مقامی اہلکار نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔ شمالی ریاست دارفر کی ہیلتھ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم خاطر نے کہاکہ گزشتہ روز (جمعہ) کو پناہ گزینوں کے زمزم کیمپ پر آر ایس ایف کے وحشیانہ حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ آج (ہفتہ) ابو شوق کیمپ پر فوجی دستے کے حملے میں بھی 14 شہریوں کی موت ہوگئی، جب کہ درجنوں دیگر زخمی ہوئے ۔