مغربی صحارا پر مراقش کی خود مختاری امریکہ کو تسلیم

   

واشنگٹن: امریکی حکومت نے کہا ہیکہ اس نے افریقہ کے علاقے صحارا کے مغربی حصے پر مراقش کی خود مختاری تسلیم کر لی ہے۔ دوسری طرف امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہیکہ مراقش نے اسرائیل کے ساتھ مکمل طور پر سفارتی تعلقات کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔جْمعرات کو وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے امریکہ نے مغربی صحارا کے علاقہ پر مراقش کی خودمختاری کی حمایت کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ مغربی صحارا کے علاقوں کے حوالے سے سامنے آنے والے تنازع کے منصفانہ اور پائیدار حل کے بعد امریکہ ان علاقوں پر مراقش کی خود مختاری کا حامی ہے۔وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ امریکہ نے آج سے مغربی صحارا پر مراقش کی خود مختاری کو تسلیم کرلیا ہے۔