مغربی مالی میں 21انتہاپسند ہلاک

   

بماکو: مغربی مالی کے سیبابوگو علاقے میں ایک آپریشن کے دوران فوج نے 21 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔ مالی کی فوج نے پیر کو اس کا اعلان کیا۔ فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیبابوگو اب کنٹرول میں ہے کیونکہ انتہا پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر فضائی حملے کئے گئے ، جس میں ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہو گئے ۔فوج نے کہا کہ پسپائی کے دوران انتہا پسند 21 لاشیں، گولہ بارود اور معاون آلات، گاڑی اور مواصلاتی آلات کے ساتھ درجنوں ہتھیار چھوڑ گئے ۔ فوج نے کہاکہ زخمی اور فرار ہونے والے مجرموں کا تلاشی آپریشن جاری ہے ۔