مغربی ممالک کا یوکرین کو 50 ایف 16 طیارے دینے کا فیصلہ

   

نیویارک : مغربی ممالک یوکرین کو 50 ایف 16 لڑاکا طیارے فراہم کریں گے جبکہ یوکرینی پائلٹوں کو تربیت یورپ میں دی جائیگی۔امریکی میڈیا کے مطابق مغربی ممالک یوکرین کو F-16 طیارے فراہم کریں گے اور آئندہ چند ماہ میں اس بات کا فیصلہ ہوگا کہ طیاروں کی فراہمی کب شروع کی جائیگی۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے طیاروں کی فراہمی اور پائلٹوں کی تربیت اگلے چند ہفتوں میں شروع کی جاسکتی ہے۔
سابق امریکی مشیر جان بولٹن کا عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ
نیویارک : امریکہ کی قومی سلامتی امور کے سابق مشیر جان بولٹن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔جان بولٹن نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ روا سلوک پاک امریکہ تعلقات میں رکاوٹوں اور تنا ؤبڑھانے کا سبب ہے، سویلیئنز کے مقدمات ملٹری کورٹس میں نہیں چلائے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تشدد اور عدم استحکام کا تسلسل کسی کے مفاد میں نہیں۔