برلن : روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے فوجی تناؤ کے پیش نظر امریکہ، فرانس، برطانیہ، اٹلی اور جرمنی نے یوکرائن کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ پانچ ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت کے درمیان ایک کانفرنس کال کے بعد کہا گیا ہے کہ یوکرائن کی ’’خودمختاری کا احترام‘‘ لازمی ہونا چاہیے۔ ان ممالک نے یہ اعلان امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے درمیان ایک متوقع ویڈیو کانفرنس سے ایک روز پہلے کیا ہے۔ روس نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ یوکرائن پر حملے کی تیاری میں مصروف ہے۔