مغربی کنارہ: اسرائیلی جاسوس سمیت یہودیوں کی مقبرہ یوسف میں دراندازی

   

Ferty9 Clinic

یروشلم :سابق اسرائیلی جاسوس جوناتھن پولارڈ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں جوزف کے مقبرے پر کئی یہودی آبادکاروں کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کیں۔مقامی میڈیا کے مطابق پولارڈ متعدد یہودی آباد کاروں سے بھری بسوں کے قافلے کے ساتھ گیا تھا اور مقبرہ یوسف میں زبردستی گھْس کر یہودی رسومات ادا کیں۔ جبکہ اس دوران اسرائیلی قابض فوج نے ان کے لئے سڑک اور مقام کو سیل کردیا۔واضح رہے کہ پولارڈ کو اسرائیل کے لئے امریکہ کی جاسوسی کرنے کے الزام میں 30 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم انھیں سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عام معافی دے دی تھی۔