مغربی کنارہ اور غزہ میںپابندی میں مزید توسیع

   

یروشلم : اسرائیل نے مغربی کنارے اور غزہ کے درمیان گزرگاہ پر عائد پابندی میں مزید توسیع کر دی ہے۔ اسرائیلی حکومت کے مطابق، سلامتی کو درپیش بعض مسائل کے پیش نظر مغربی کنارے اور غزہ کے درمیان گزرگاہ نو مئی تک مزید بند رہے گی مگرانسانی ،طبی اور استثنائی صورت حال میں یہاں سے گزرنے کی اجازت ہوگی۔یاد رہے کہ پانچ مئی کو تل ابیب کے قریب ایلاد شہر میں تین اسرائیلیوں کی ہلاکت اور چار کے زخمی ہونے کے موجب حملے کے بعد اسرائیل نے فلسطینی علاقوں میں راستوں کو بند کرنے کی پابندی کو اتوار آٹھ مئی تک بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔