مغربی کنارہ : مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں ہفتے کے روز اسرائیلی فورسز کے چھاپے کے دور اسرائیلی فائرنگ کے باعث دو فلسطینی نوجوان ہلاک ہو گئے۔برطانیہ کی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فورسز کی گولی سے جاں بحق ہونے والے دو فلسطینیوں کو تلکرم شہر کے ثابت سرکاری ہسپتال پہنچایا گیا۔وزارت صحت کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دونوں فلسطینیوں کی عمریں 22 سال تھیں اور سینے، گردن اور پیٹ میں گولیاں لگنے سے دونوں کی موت واقع ہوئی ہے۔اسرائیلی فورسز کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد 2 مئی 2023 کو مغربی کنارے کے علاقے ایونی حفتس میں کی جانے والی فائرنگ میں ملوث تھے جس کے دوران ایک اسرائیلی زخمی ہوا تھا۔