یروشلم۔ 31 مئی (یو این آئی) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 80 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، کیونکہ غزہ میں حماس کے ساتھ اسرائیل کی جاری جنگ کے درمیان خطہ میں کشیدگی بڑھتی جارہی ہے ۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے جمعہ کے روز کہا کہ اس کارروائی میں سات ہتھیار اور 70 لاکھ سے زیادہ شیکل (اسرائیلی کرنسی ) ضبط کیے گئے ۔ اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع اسرائیل کیٹز نے شمالی مغربی کنارہ میں اسرائیلی بستی سا نور کے مقام کا دورہ کیا۔ واضح رہے سا نور اسرائیل کی سیکوریٹی کابینہ کی جانب سے منظور شدہ 22 بستیوں میں سے ایک ہے ، جسے اسرائیل مغربی کنارہ میں کئی دہائیوں میں یہودی بستیوں کی سب سے بڑی توسیع کے طور پر بیان کرتا ہے ۔ کیٹز اور وزیر خزانہ بیجیل اسمورٹچ نے کہا ہے کہ کئی سائٹس پہلے سے ہی غیر مجاز چوکیوں کے طور پر موجود ہیں اور اب انہیں اسرائیلی قانون کے تحت قانونی حیثیت دی جائے گی۔