راملہ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مقبوضہ مغربی کنارہ میں اسرائیلی فورسیس سے جھڑپوں کے دوران فلسطین کا ایک طبی والینٹر ہلاک ہوگیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ 17 سالہ ساجد مظہر جنوبی مغربی کنارہ میںبیت لحم کے قریب ذیشہ مہاجرین کیمپ میں ہلاک ہوا ہے۔ وزارتی ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فورسیس نے اس کو گولی مار دی جبکہ وہ طبی والینٹر کی حیثیت سے کام کررہا تھا۔ تاہم اسرائیل نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ فلسطینی وزیر صحت جواد عوض نے کہا کہ غاصب فورسیس کو شوٹنگ میں ہونے والی یہ ہلاکت جنگی جرم ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اس ہلاکت کی سخت مذمت کی ہے۔