مغربی کنارہ : اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید ایک فلسطینی مارا گیا ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق یہ واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں پیش آیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق محمد مرائی کی عمر پچیس برس تھی اور اسے سینے میں گولی لگی ہے۔ فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق یہ فلسطینی اسرائیلی فوج کی ایک چھاپہ مار کارروائی میں مارا گیا ہے۔