مغربی کنارے میں مزید یہودی آباد کاری کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

یروشلم ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید یہودی آباد کاری کا اعلان کیا ہے۔ نتن یاہو نے ’ای ون‘ نامی حصے میں ساڑھے تین ہزار نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دیدی ہے۔ یہ امر اہم ہیکہ اسرائیل میں ایک ہفتے بعد انتخابات ہونے والے ہیں، جن میں مرکزی امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ بین الاقوامی برادری ایک عرصے سے خبردار کرتی آئی ہے کہ ای ون راہداری سے یہ علاقہ دوحصوں میں تقسیم ہو جائے گا، جس سے مستقبل کی فلسطینی ریاست کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔