یروشلم ۔ فلسطینی علاقہ آزون میں جمعہ کو رات گئے ایک نوجوان لڑکا اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ مغربی کنارے میں یہ ہلاکت اسرائیلی فورسز کے ایک آپریشن کے دوران ہوئی۔ قبل ازیں اسی علاقہ میں ایک یہودی آبادی کے سیکورٹی گارڈ کو بھی ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ادھر یروشلم میں مسجد الاقصی کے قریب اسرائیلی پولیس اور فلسطینی مظاہرین کے مابین جھڑپیں جاری رہیں۔ مقامی حلال احمر کے مطابق مجموعی طور پر 42 افراد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل مظاہرین یہودیوں کے لئے مقدس مانی جانے والی ایک دیوار پر پھتر برسا رہے تھے، جس کے خلاف کارروائی کی گئی۔