مغربی گھاٹ میں قدیم نسل کا سانپ دستیاب

   

نئی دہلی ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) محققین نے ایسی نسل کے سانپ دریافت کئے ہیں جو تقریباً 26 ملین سال قبل پائے جاتے تھے۔ یہ سانپ جنوبی مغربی گھاٹوں میں دیکھا گیا۔ اس قسم کے سانپ پہلی مرتبہ 2011ء میں دیکھنے میں آئے جو چھوٹی جسامت کا ہوتا ہے۔ محققین نے انکشاف کیا ہیکہ نئے دریافت شدہ سانپوں کے معدوم ہوجانے کا فوری طور پر کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے۔