مغربی یمن میں لڑائی، 80 باغی ہلاک

   

صنعا22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے مغربی ساحلی شہرالحدیدہ اور دیگر مقامات پرحوثی ملیشیا کے خلاف سرکاری فوج کے آپریشن میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔ تین روز کے دوران کم سے کم 80 جنگجو ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مغربی ساحلی علاقوں میں تین روز سے جاری جھڑپوں میں درجنوں حوثی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی اور مرنے والوں کی لاشیں صنعاء اور الحدیدہ کے اسپتالوں میں منتقل کی گئی ہیں۔جمعہ کے روز عرب اتحادی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تین روز کے دوران صنعاء اور الحدیدہ کئے اسپتالوں میں حوثی باغیوں کی 13 لاشیں اور 67 زخمی لائیگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الدرہیمی، التحیتا اور حیس ڈاریکٹوریٹ میں گذشتہ تین ایام میں گھمسان کی لڑائی ہوئی جس میں باغیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ایرانی حمایت یافتہ حوثی گروپ کے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ادھرحوثی ملیشیا نے اقوام متحدہ کی طرف سے اعلان کردہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔