مغرب اور سلامتی کونسل اسرائیلی بربریت روکنے میں ناکام

   

انقرہ :صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ نہ تو مغربی طاقتوں نے اور نہ ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 140 دنوں سے غزہ میں اسرائیل کی بربریت کو روکنے کے لیے کوئی کارآمد کوششیں کی ہیں۔صدر ِ ترکیہ اردغان نے صوبہ سکاریہ میں اپنی پارٹی کے جلسے سے خطاب کیا۔اردغان نے 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیل کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 30 ہزار بے گناہ فلسطینی جن میں زیادہ تر بچے، خواتین اور عام شہری تھے شہید اور 70 ہزار سے زائد شہری زخمی ہو چکے ہیں۔اردغان نے کہا کہ نہ تو مغربی طاقتوں نے اور نہ ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کی بربریت کو روکنے کے لیے کوئی کارآمد کوشش کی ہے۔ وہ صرف 140 دنوں سے اسرائیل کی طرف سے انسانیت کے خلاف ہونے والے جرائم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ یہاںتک کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فوری جنگ بندی کی اپیل نہیں کی اور نہ ہی کرنے سے قاصر ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اردغان نے کہا کہ ہم 40 سال سے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے خلاف لڑ رہے ہیں اور کہا کہ جہاں بھی کوئی دہشت گرد ہوتا ہے ہم اس کا سر کچل دیتے ہیں۔ ہم اس جنگ کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ ہم آخری دہشت گرد کواس سے قطع نظر کہ اس کے پیچھے کون ہے بے اثر نہیں کر دیتے۔