مغرب کیساتھ مصالحت استحکام کی ضمانت نہیں :ایران

   

تہران : ایسے وقت میں جب کہ بین الاقوامی سطح پر بالخصوص یورپی ممالک کی نظریں ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں پر لگی ہوئی ہیں ،،، ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ مغرب کے ساتھ مصالحت سے خطے میں استحکام نہیں آئے گا۔اس موقف کے باوجود خامنہ ای نے مغربی ممالک پر زور دیا کہ وہ حرکت میں آئیں تا کہ گذشتہ دو سال کے دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے امریکی پابندیوں کے ضمن میں ایران پر عائد قیود کی تمام صورتوں کو ختم کیا جا سکے۔ایرانی ٹیلی ویژن پر جمعے کے روز نشر ہونے والے بیان میں رہبر اعلی نے کہا کہ ان کے ملک کو 2015ء میں طے پانے والے نیوکلیئر معاہدے میں امریکہ کے واپس آنے کی کوئی جلدی نہیں تاہم انہوں نے پابندیاں اٹھائے جانے پر زور دیا۔