حیدرآباد 18 مارچ (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ مغلپورہ میں ذہنی تناؤ کا شکار ایک نوجوان نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 سالہ نوجوان محمد سہیل ساکن مغلپورہ نے آج صبح 10.30 بجے اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ انسپکٹر مغلپورہ روی کمار نے کہاکہ محمد سہیل گزشتہ کچھ عرصہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھا اور اُس کا علاج جاری تھا۔ اُس نے آج اچانک انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔