مغلپورہ میں ہلکی کشیدگی ‘ کم عمر اقلیتی لڑکے کو اشرار کا زد و کوب

   

حیدرآباد۔ علاقہ مغلپورہ میں آج رات اس وقت ہلکی سی کشیدگی پیدا ہوگئی جب ایک اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے کم عمر لڑکے کو اشرار نے زدوکوب کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 15 سالہ نوجوان ساکن تالاب کٹہ آج رات علاقہ مغلپورہ میں اکثریتی طبقہ کے علاقہ میں داخل ہوکر راشن کے چاول خریدنے کی کوشش کررہا تھا کہ بعض افراد نے اس کی تصویر کشی کی اور زدوکوب کیا۔ اس واقعہ کے بعد نوجوان نے بھی اپنے حامیوں کو علاقہ میں طلب کرلیا اور دونوں گروپس کے درمیان ہلکی سی دھکم پیل ہوئی اس کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس مغلپورہ نے دونوں گروپس کو منتشر کردیا۔